• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ میں سرماریہ کاری کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے ہی روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 76 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 693 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

شیئرز بازار میں آج 23 کروڑ 84 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاروبار کی بندش پر 21 ارب روپے کم ہو کر 7  ہزار 697 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین