• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شمعونہ بادشاہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورا کرنا چاہئے تھے‘


سپریم کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی لیگی امیدوار شمعونہ میر بادشاہ قیصرانی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ کو انصاف کے تقاضے پورا کرنا چاہئے تھے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ معصومانہ غلطی کے باعث کوئی اثاثہ ظاہر نہ کرنے پر تاحیات نااہلی نہیں ہوسکتی ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ رکن اسمبلی غیرقانونی اثاثے بنانے اور فوائد حاصل کرنے کیلئے چھپانے پر ہی نااہل ہوگا۔


فیصلے میں مزید کہاگیا کہ اثاثے ظاہر نہ کرنے کی وضاحت کی ساکھ فیصلہ کرنے میں مددگار ہوگی، عدالت کی غلطی کی سزا کسی شخص کو نہیں دی جاسکتی۔

الیکشن ٹریبونل اور ہائی کورٹ کو شمعونہ بادشاہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورا کرنا چاہئے تھے۔

تازہ ترین