• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبادتوں و عزاداری پر قدغنیں لگانے پر این سی او سی مستعفی ہو، حامد موسوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ شہادت علی ؓکے جلوس برآمد کرنے والے عزاداروں کے خلاف کریک ڈاؤن اور ایف آئی آرز کا اندراج پاکستان کے نظریہ اساسی سے انحراف ہے۔ مذہبی ، گستاخان رسالت ؐ کی عالمی مہم میں وطن عزیزکو یکجہتی کی ضرورت ہے بڑے احتجاج کی کال دینے پر مجبور نہ کیاجائے۔ یورپی یونین کی قرارداد کے خلاف متفقہ پالیسی اپنائی جائے۔ مساجد میں عبادتوں وعزاداری پر قدغنیں لگانے اور کالعدم جماعتوں کو ساتھ بٹھانے پر این سی او سی مستعفی ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کی ہائی کمان کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین