• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج سندھ میں کورونا کے 966 کیسز رپورٹ، 7 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13821 نمونے ٹیسٹ کئے گئے جس کے نتیجے میں 966 نئے کیسز سامنے آئے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں اب تک کورونا کے 3725821 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 289646 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے مزید 805 مریض صحتیاب ہوگئے۔ جبکہ ابتک 267524 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ آج کورونا کے باعث مزید 7 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 4698 ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 17424 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 16759 مریض گھروں پر اور مختلف اسپتالوں میں 665 مریض زیرعلاج ہیں۔

جبکہ کورونا متاثرہ 628 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اسوقت کورونا کے 54 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے 966 کورونا کیسز میں 635 نئے کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی میں 336، جنوبی کراچی میں 114 ، ضلع وسطی میں 84 ، کورنگی میں 52، ملیر میں 37 اور ضلع غربی میں 12 کیسزسامنے آئے ہیں۔


جبکہ دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 155، لاڑکانہ میں 23، دادو میں 21 ، نوابشاہ میں 20، ٹھٹھہ میں 17، شکارپور میں 15 ، سکھر میں 13، گھوٹکی میں 12، میرپورخاص میں 11 ، ٹنڈو محمد خان میں 8، کشمور، نوشہرو فیروز اور سانگھڑ میں 4- 4، مٹیاری اور عمر کوٹ میں 2-2 اور جامشورو میں ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

تازہ ترین