• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف تنظیموں کے تحت یوم القدس آج منایا جائے گا

ملتان (سٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کے موقع پر ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم القدس منایا جائے گا۔ مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی جماعتوں کے زیر اہتمام ملتان، کبیروالا، عبدالحکیم، مظفر گڑھ، علی پور، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، رحیم یار خان، لیہ اور بھکر میں یوم القدس کی مناسبت سے ریلیاں اور احتجاجی جلوس نکالے جائیں گے۔ ملتان میں نماز جمعہ کے بعد امام بارگاہ ابولفضل العباس سے چوک کمہاراں والا تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔
تازہ ترین