• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرینہ کپور کا شاہ رخ خان کے لندن میں واقع گھر کیلئے خواہش کا اظہار

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اگرچہ بولی وڈ اسٹار سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور ایک عالیشان گھر کے مالک ہیں لیکن اس کے باوجود کرینہ بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے لندن میں مقیم گھر کے اپنا ہونے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ماضی میں کرینہ سے ایک انٹرویو کے دوران چند بولی وڈ شخصیات کے نام دے کر پوچھا گیا کہ وہ ان میں سے ہر ایک سے کیا خواہش کریں گی۔کرینہ نے شاہ رخ خان کے نام پر خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شاہ رخ کے لیے ان کےلندن میں واقع گھر کی خواہش کریں گی۔اداکارہ نے دیر بولی وڈ شخصیات سے متعلق اپنی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سلمان خان سے ان کے مداح اور اداکارہ پریانکا چوپڑا سے ان کی آواز کی خواہش کروں گی کیوں کہ پریانکا کی آواز بہت پیاری ہے۔کرینہ کپور نے مزید کہا دیپیکا سے ان کی مسکراہٹ چاہوں گی کیوں کہ دیپیکا کی مسکراہٹ بہت خوبصورت ہے جب کہ عالیہ فن کا مجموعہ ہےلہٰذا عالیہ سے کچھ بھی لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔اپنے شوہر اور اداکار سیف علی خان سے متعلق کرینہ کا کہنا تھا میرے پاس سب کچھ ہے لیکن میں سیف سے ان کا دماغ چاہوں گی کیوں کہ جس طرح سیف چیزوں کو جذب کرتے ہیں وہ واقعی ذہین ہیں۔

تازہ ترین