• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تابش نے پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرکے اپنا انتخاب درست ثابت کردکھایا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی سے تعلق رکھنے والےتا بش خان نے 36 سال 146 دن کی عمر میں ڈیبیو کیا اور اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے تیسرے زائد العمر کھلاڑی بن گئے۔لیکن انہوں نے اپنے پہلے اوور کی چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردکھایا ۔تابش خان نے دس اوورز میں22رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔لیکن بولنگ کے دوران وہ ٹینس دکھائی دیئے اور وکٹوں کے حصول میں بہت زیادہ زور لگاتے دکھائے دیئے۔تابش خان نے ڈیبیو سے قبل 598 فرسٹ کلاس وکٹیں حاصل کی ہیں اور یہ ڈیبیو سے قبل کسی بھی ایشیائی کھلاڑی کی جانب سے حاصل کی گئی سب سے زیادہ وکٹیں ہیں، اس سے قبل 2017 میں سری لنکا کے ملندا پشپا کمارا نے 558 وکٹیں حاصل کی تھیں۔1955 میں میران بخش نے 47 سال 284 دن کی عمر میں بھارت کے خلاف ڈیبیو کیا تھا جبکہ 1952 میں امیر الہٰی نے 44 سال 45 دن کی عمر میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔تابش خان پہلے کھلاڑی ہیں جس نے قائد اعظم ٹرافی میں 500 سے زائد وکٹیں لینے کے بعد ٹیسٹ ڈیبیو کیا، انہوں نے 115 میچوں میں قائد اعظم ٹرافی میں 515 وکٹیں لیں۔میچ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تابش خان کی مسلسل حوصلہ افزائی کرتے رہے۔پہلی وکٹ لینے کے ساتھ وہ جذباتی ہوگئے کیوں کہ مسلسل محنت کا صلہ19سال بعد ملا۔

تازہ ترین