• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری نے سنبل شاہد کی آخری سالگرہ کی تصویر شیئر کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے مرحومہ بڑی بہن سنبل شاہد کے ساتھ ان کی گزشتہ سالگرہ پر کھینچی جانے والی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکیا ہے۔بشریٰ نے کیپشن میں لکھا کہ ہم نہیں جانتے تھے کہ جنوری 2021 میں ہم آپ کی آخری سالگرہ منائیں گے۔بشریٰ اوراسماء عباس نے گذشتہ ماہ اپنے فالوورزکو بتایا تھا کہ ان کی بہن سنبل شاہد کرونا کے باعث وینٹی لیٹر پرہیں، دونوں نے سنبل کی صحتیابی کیلئے دُعا کی اپیل کی تھی جو 22 اپریل سے وینٹی لیٹرپرتھیں۔سنبل شاہد کاانتقال جمعرات 6 مئی کو ہوا۔ فہد مصطفیٰ ، منشاء پاشا، تارا محمود سمیت متعددسیلیبرٹیز نے ان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی۔متعدد ڈراموں میں اداکارانہ صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والی سنبل شاہد نےحال ہی میں ڈرامہ سیریل نند میں نظرآئی تھیں جبکہ اس سے قبل انہوں نے ڈرامے” جی ٹی روڈ” میں کام کیا تھا جس میں ان کے ہمراہ اسماء عباس بھی تھیں۔اس سے قبل 30 اپریل کو بشریٰ انصاری نے انکشاف کیا تھا کہ ان کی والدہ بھی کرونا کا شکار ہوئی ہیں۔ ویڈیو پیغام میں اداکارہ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ کرونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عمل کریں اور شاپنگ مالز اور مارکیٹوں میں جانے سے گریز کریں۔

دل لگی سے مزید