• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بختاور بھٹو اور محمود چوہدری کی شادی کی کچھ حسین یادیں

سابق وزیراعظم شہید محترمہ بےنظیر بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری کے داماد محمود چوہدری نے اپنی شادی کی تقریب کی کچھ حسین یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

محمود چوہدری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی اور بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اُن کے ہمراہ اُن کے دوست بھی موجود ہیں۔


ایک تصویر میں محمود چوہدری اور اُن کے دوست بختاور بھٹو کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں جبکہ بختاور اُن کی طرف دیکھ کر مُسکرا رہی ہیں۔

محمود چوہدری نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’جوتے دے دو‘ یعنی وہ اپنی اہلیہ سے اپنے جوتے واپس مانگ رہے ہیں۔

ایک تصویر محمود چوہدری نے اپنی بارات کی تقریب کی بھی شیئر کی جس میں بختاور بھٹو اور اُن کے درمیان کوئی مقابلہ چل رہا ہے۔


اُنہوں نے تصویر کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’آپ کے خیال میں کون جیتا ہوگا؟‘

اس کے علاوہ محمود چوہدری نے ڈانس کرتے اور اپنے دوستوں کے ساتھ تقاریب انجوائے کرنے کی بھی کچھ تصویریں اور ویڈیوز انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔


واضح رہے کہ رواں سال کی اوائل میں بختاور بھٹو اور محمود چوہدری رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

بختاور بھٹو کی رخصتی کی تقریب میں پیپلز پارٹی کے اراکین اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سابق وزرائے اعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، صوبائی وزراء، ارکان اسمبلی اور اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

تازہ ترین