• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزار بری امام کمپلیکس کا تعمیراتی کام محکمہ اوقاف نگرانی میں کرائے‘ تنویر عباسی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) مزار حضرت بری امام کے کمپلیکس کا تعمیراتی کام محکمہ اوقاف اپنی نگرانی میں سی ڈی اے سے کروائے تاکہ اس میں تسلسل رہے اور حکومتوں کی تبدیلی سے اسکے التواء کا مسئلہ پیدا نہ ہو۔ ان خیالات کا اظہار تنویر حسین عباسی صدر نور پور شاہاں کمیونٹی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ہائی پاور مینجمنٹ کمیٹی کا قیام ماورائے ایکٹ فعل ہو گا‘ ایسی کسی بھی کمیٹی کے ذریعے فنڈز کا استعمال غیر آئینی اور غیرقانونی ہو گا۔ انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ ماضی میں قائم ہونیوالی غیرآئینی مزار مینجمنٹ کمیٹی کے معاملات چیئرمین نیب کو بھجوانے کے احکامات جاری کریں۔
تازہ ترین