• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلہ منڈی کی دکان سے چورتالے توڑ کر سوا10لاکھ لوٹ کر فرار

ملتان(سٹاف رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی سامان اور نقدی سے محروم ہوگئے۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ بدھلہ روڈ پر نامعلوم افراد نے راشد سے موبائل فون چھین لیا۔اسی علاقےسے ارشد کی مو ٹر سائیکل چوری ہو گئی۔بستی ملوک سے احمد کی موٹر سائیکل نا معلوم آدمی چوری کر کے لے گیا۔ممتاز آباد سے سہیل کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔تھانہ ممتازآباد کے علاقہ غلہ منڈی میں نامعلوم افراد نے فاروق کی دکان کےتالے توڑے اور سیف سے 10 لاکھ 25 ہزار رو پے نقدی لو ٹ کر فرار ہو گئے۔گلگشت سے مجاہد کی مو ٹرسائیکل چوری ہو گئی۔
تازہ ترین