• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

لاہور اور کراچی میں ایک ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق گارڈن ٹاؤن لاہور اور عوامی مرکز کراچی کے پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلیں رہیں گے۔

اس حوالے سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ عوام کو پاسپورٹ بنوانے میں دقت پیش نہ آئے۔

قومی خبریں سے مزید