• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ


ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی گوشت کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور عوام مہنگی مرغی خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

کراچی میں مرغی کا گوشت 550 روپے کلو تک بک رہا ہے، جبکہ لاڑکانہ میں  500 رپے کلو تک مر غی کا گوشت فروخت ہورہا ہے۔

کوئٹہ، سکھر 480، روپے اور اسلام آباد میں 475 روپےکلو میں مرغی کا گوشت بیچا جارہا ہے۔

پشاور میں 444، حیدرآباد میں  430، روپے کلو گوشت فروخت کیا جارہا ہے۔

فیصل آباد، سیالکوٹ ملتان میں 420 روپے اور لاہور میں 415، گوجرانوالہ میں چکن 410 روپےکلو بک رہی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین