• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری

بلاول بھٹو کی گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزار پر حاضری دی۔ مزار میں مدفون اپنے آباواجداد کی قبور پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قبر پر حاضری دی اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر شاہنواز بھٹو اور شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قبور پر بھی پھول چڑھائے۔ قبور پر دعا کی اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے گڑھی خدا بخش مزار کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔ اس دوران بلاول نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہدائے جمہوریت کے مزار پر دنیا بھر اور پاکستان میں جاری کورونا وائرس کی وبا کے خاتمے کے لئے دعا بھی کی۔

تازہ ترین