• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ سب کے سامنے عیاں ہوچکا، کائرہ

لاہور(نمائندہ جنگ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سابق صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ سب کے سامنے عیاں ہوچکا، پارٹی کی اساس ڈیل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست ہے،پیپلز پارٹی کو مجبوراً پاور پالیٹکس کا سہارا لینا پڑتا ہے لیکن بالآخر پارٹی کو بھٹو کی نظریاتی اساس کی طرف لوٹنا پڑیگا. ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا پی پی 84خوشاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر اپنی ذمہ داری قبول کرکے میں نے استعفیٰ دیا ہے،پنجاب میں پیپلزپارٹی کو سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہماری پارٹی قیادت پنجاب کو وقت دے۔قمر زمان کائرہ نے کہاہم ڈیل نہیں بلکہ نظریاتی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں،نون لیگ کا اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیہ سب کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، لوگوں نے دیکھ لیا کون کدھر کھڑا ہے،پیپلزپارٹی کو پنجاب میں توڑنے کی کوششیں کی گئیں اور اس کاعدالتی اور میڈیا ٹرائل کیا گیا مگر ان تمام تر منفی ہتھکنڈوں اور حربوں کا پیپلز پارٹی نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔

تازہ ترین