• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ابو الحسن اصفہانی پر شہری کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک،دوسرا زخمی


کراچی میں ابو الحسن اصفہانی روڈ پر شہری کی فائرنگ سے 1 ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، ملزمان کار سوار شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے۔

پولیس کے مطابق ابو الحسن اصفہانی روڈ پر عباس ٹاؤن کے قریب 4 موٹرسائیکل سوار ملزمان کار سوار شہری زوہیب علی سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے۔

شہری کے پاس اپنا پستول تھا جس سے اس نے ڈاکوؤں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 ڈاکو زخمی ہوگئے جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

زخمی ڈاکوؤں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر 1 ڈاکو دوران علاج دم توڑ  گیا اور اُس کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ زخمی ڈاکو کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فون ملا ہے۔

تازہ ترین