• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما نے اپنے مداحوں کے لیے اپنی 23 سال پرانی تصویر شیئر کردی۔

کپل شرما نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی کالج کے دنوں کی 23 برس پرانی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’جیب خالی لیکن چہرے پر مسکراہٹ ہمیشہ رہتی تھی‘۔

معروف کامیڈین، جنہیں آج ٹی وی دیکھنے والا ہر کوئی جانتا ہے، انہوں نے اُس وقت کی تصویر شیئر کی جب وہ آج جیسے بالکل بھی نہیں تھے۔


کپل شرما نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ تصویر ابھی ملی ہے، 23 برس پرانی ہے، جو شری گرونانک یونیورسٹی میں اپنے ڈرامے ’آزادی‘ کے اختتام پر لی گئی۔

بھارتی کامیڈین نے انکشاف کیا کہ میں نے اس تصویر سے پہلے شیو بنائی اور پھر تصویر کلک کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اُن دنوں کی بات ہے جب فوٹو کھنچوانا بھی ایک طرح کی عیاشی تھا اور مجھے انداز بھی نہیں تھا کہ میرے چہرے پر گم لگی ہوئی ہے۔

بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین لافٹرچیلنج‘ کے بعد کپل شرما نے اپنا شو ’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کے نام سے شروع کیا۔

تنازع میں چند ماہ گھیرے رہنے کے بعد کپل شرما نے اپنے نیا پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ شروع کیا، جسے بھی خوب پزیرائی ملی۔



تازہ ترین