بھارت میں چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے مزید پونے تین لاکھ مریض سامنے آگئے جبکہ تین ہزار سے زیادہ جان سے گئے۔
دریائے گنگا میں ریاست بہار کے کنارے 71 لاشیں برآمد ہوئیں۔
ادھر ویکسین کی کمی کے باعث دلی، مہاراشٹر اور کرناٹکا میں اٹھارہ سے چوالیس سال تک کے افراد میں ویکسی نیشن بند کردی گئی ہے۔
دوسری جانب سری لنکا میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، جس کے بعد حکومت نے 3 روز کے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا میں کئی روز سے 2 ہزار سے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔