• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

51سال کی عمر میں جینیفر لوپیز کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران

دنیا بھر میں شوبز شخصیات اسکرین پر رہنے کے لئے خود کو فٹ رکھنے کے لئے بھرپور کوشش اور محنت کرتی ہیں۔اس کی ایک واضح مثال معروف امریکی گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز بھی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر میامی میں51 سالہ جینیفر لوپیز کی جِم سے نکلتے ہوئے تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں ان کے ایبز نظر آرہے ہیں۔ اس کے علاوہ اداکارہ مکمل طور پر فٹ اور سلم بھی نظر آرہی ہیں۔

جینیفر لوپیز نے جِم سے نکلتے ہوئے فیس ماسک پہن رکھا تھا اس کے باوجود بھی مداح اور فوٹوگرافرز نے انہیں پہچان لیا۔اداکارہ کی تصاویر کو دیکھ کر مداح ان کی فٹنس کی خوب تعریف کررہے ہیں۔

تازہ ترین