• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں اسرائیلی بمباری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگئی


غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 119 ہوگئی ہے۔ فلسطینی طبی حکام کے مطابق اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں 31 بچے اور 19 خواتین بھی شامل ہیں۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں 830 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ 


 فلسطینی خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے باعث کئی فلسطینی خاندان نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔

غزہ کی پٹی کے زیادہ تر علاقوں میں رات سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید