• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں کل سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت

کوئٹہ میں  کل (16 مئی) سے پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد مسافروں کے ساتھ چلانے کی اجازت ہوگی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

صوبے میں کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں 17 مئی سے کھلیں گی، جو رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی، ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق 17 مئی سے پبلک و پرائیویٹ دفاتر 50 فیصد حاضری کے ساتھ معمول کے مطابق کام کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے میں مزید کہا گیا ہے کہ پالیسی کے مطابق 50 فیصد ملازمین گھروں سے کام جاری رکھیں گے۔

تازہ ترین