• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر نیوزی لینڈ کی 50 معذور بچوں کیلئے خصوصی پرواز، فضا میں کیوی کا خاکہ بنایا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے 50 خصوصی بچوں کی دلجوئی کیلئے تین گھنٹے کی خصوصی پرواز کرکے فضا میں کیوی کا دیو ہیکل خاکہ تیار کیا۔ خصوصی پرواز اے این ریڈ 4376 نے کرائسٹ چرچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہفتے کی دوپہر 11:57 پر ٹیک آف کیا۔ خصوصی مشن کیلئے ایئر لائن نے 6 سال پرانے سیاہ رنگ کے دلکش بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کا استعمال کیا۔ طیارے نے نیوزی لینڈ کے دو جزیروں کے مابین ولنگٹن کے آس پاس سمندر پر 19 ہزار فٹ کی بلندی سے سفر کیا۔ معذوری یا عارضی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی خصوصی نگہداشت کرنے والے ادارے کور کیئر کے لیے خصوصی پرواز میں بچوں کو تین گھنٹے تک خوب تفریح مہیا کی۔ سفر کے اختتام پر ماہر پائلٹ طیارے سے فضا میں دیوہیکل کیوی کا اسکیچ ڈرا کر چکا تھا۔ پرواز سہ پہر دو بج کر 55 منٹ پر واپس کرائسٹ چرچ اتر گئی۔ کور کیئر فلائٹ کیلئے خصوصی دعوت نامہ پر کم سن مسافروں کو تحائف بھی پیش کیے گئے۔

تازہ ترین