• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی جارحیت، او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) فلسطین بالخصوص مقبوضہ بیت المقدس میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تبادلہ خیال کیلئے مسلمان ممالک کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ ایک بیان میں تنظیم کی جانب سے بتایا گیا کہ او آئی سی کے سربراہ نے اجلاس سعودی عرب کی درخواست پر طلب کیا ہے جو وزرائے خارجہ کی سطح کا ہے۔اجلاس میں فلسطینی سرزمین بالخصوص القدس شریف پر اسرائیلی جارحیت اور مسجد الاقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی افواج کی پر تشدد کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تازہ ترین