• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنیزیں کرپشن میں دھنسے مافیا کی وکیل بنی ہیں، فردوس عاشق

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید کادوسرا روز مسکن اولڈ ایج ہوم سیالکوٹ میں مقیم بزرگ مرد وخواتین کے ساتھ گزارا، نقد عید اور کپڑے تقسیم کئے ان کے ساتھ کیک کاٹا اور ان کو اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلایا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کنیزیں کرپشن میں دھنسے مافیا کی وکیل بنی ہیں اولڈ ایج ہوم کو توسیع دیکر خواتین و مردوں کے لئے الگ الگ بلاکس تعمیر کئے جائیں گے جہاں ان کو محل جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا عوام سماجی فاصلوں پر عمل کریں ، مشکل کی گھڑی میں پوری قوم فلسطینیوں اور کشمیر یوں کے ساتھ ہے ۔ ایک سوال کی جواب میں انھوں نے کہا جب تک محکمہ پولیس میں خرابیاں دور نہیں ہوں گی پولیس میں بہتری نہیں آئی گی۔ انہوں سیالکوٹ میں کرائم ریشو میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ،دریں اثناء ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا جعلی راجکماری کی چھوٹی و بڑی کنیزیں ظل سبحانی کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر رہی ہیں - ”عیدی“ کے چکر میں ان کی عاقبت بھی خراب ہو گی -جن کی یہ وکالت کر رہی ہیں وہ سند یافتہ مفرور مجرم اور ملزم ہیں - انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے راولپنڈی رنگ روڈ کے منصوبے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لا کر حقائق عوام کے سامنے رکھے،بے ضابطگیوں میں ملوث حکام کے خلاف فی الفور ایکشن لیا گیا ہے - کنیزیں اس مافیاکی حمایت کر رہی ہیں جو سرسے پاؤں تک کرپشن میں دھنسے ہوئے ہیں -

تازہ ترین