• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو عید پر اپنی خدمات سرانجام دینے والے سندھ کے ڈاکٹرز کے شُکرگزار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں عید کے تین دنوں میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگانے پر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تمام ہیلتھ کیئر ورکرز کا شکریہ کہ انہوں نے اہلیان سندھ کو ویکسین لگانے کے لیے اپنی عید پر سمجھوتہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپنے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کو آپ ویکسین لگوا کر اور ماسک پہن کر بہترین طریقے سے خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید