• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیابال ٹیمپرنگ اسکینڈل کی مشروط تحقیقات کرانے پرآمادہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کرکٹ آسٹریلیا نے نئی معلومات کی صورت میں سینڈ پیپر گیٹ اسکینڈل کی تحقیقات پھر سے کرانے کا مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ آسٹریلوی کرکٹ حکام کا کیمرون بین کرافٹ کے بیان پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ کیمرون بین کرافٹ نے بدنامزمانہ بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے بارے میں کہا ہے کہ کیپ ٹائون ٹیسٹ میں سینڈ پیپر کے استعمال کا دیگر کھلاڑیوں کو بھی علم تھا ، میں ایسا عمل کرکے ٹیم میں اہمیت حاصل کرنا چاہتا تھا۔ واضح رہے کہ آسٹریلوی بولر بین کرافٹ نے 2018 میں کیپ ٹائون میں سینڈ پیپر سے بال ٹیمپرنگ کی تھی۔ کرافٹ پر نو ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ بین کروفٹ کے بیان پر معاملہ کی دوبارہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں۔ اگر کسی کے پاس اس اسکینڈل کی مزید معلومات ہے تو پھر تحقیقات ہوسکتی ہے ۔دریں اثنا اس وقت کے آسٹریلین بولنگ کوچ ڈیوڈ سیکر نے کہا ہے کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی،جس کی ذمہ داری مجموعی طور پر ٹیم پر عائد ہوتی ہے، تاہم میں نہیں جانتا کہ اب کرکٹ آسٹریلیا کی انتظامیہمعاملے کی دوبارہ تحقیقات کراکے اس میں سے کیا نکالنا چاہتی ہے۔

تازہ ترین