• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رجنی کانت کی جانب سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ کے کورونا ریلیف فنڈ میں پچاس لاکھ کا عطیہ

بالی ووڈ اور ساؤتھ کی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار رجنی کانت نے پیر کو کورونا وائرس کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بنائے گئے کووڈ 19ریلیف فنڈز کے پچاس لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

اس حوالے سے رجنی کانت نے پیر کو وزیراعلیٰ تامل ناڈو ایم کے اسٹالن سے چنئی میں ملاقات کی اور پچاس لاکھ روپے کا چیک ان کے پبلک ریلیف فنڈ کے جمع کرایا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ثریا، اجیت اور سیواکرتھیکیان بھی اس مقصد کے لیے عطیات جمع کراچکے ہیں۔

تازہ ترین