پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کیا اچھا ہوتا آج وزیراعظم پاکستان بھی اپنی کرسی پر موجود ہوتے، وزیراعظم کو عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرنا چاہیے تھی۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے راجا پرویز اشرف نے کہا کہ میں تنقید نہیں کررہا لیکن وزیراعظم کا آج ایوان میں ہونا ضروری تھا۔
راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وزیر خارجہ نے قائد حزب اختلاف کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر کریڈٹ نہیں لینےدیا، وزیر خارجہ نے کہا ہم یوم یکجہتی منانےکا فیصلہ پہلے سے کرکے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے یوم یکجہتی منانے کو کہا تو وزیرخارجہ کو فوراً تائید کرنی چاہیے تھی۔