• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ جنوبی، ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کیلئے فرسٹ رسپانس سینٹر قائم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو کی پیشگوئی کے بعد ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ساؤتھ ارشاد علی سوڈھر کی ہدایت پر میونسپل کمشنر اختر علی شیخ نے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی تھی، جبکہ بلدیہ جنوبی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں فوری پر منسوخ کرتے ہوئے ڈسپینسریز اور میٹرنٹی ہومز میں فرسٹ رسپانس سینٹر قائم کردئیے ہیں، اس ضمن میں لیاری میٹرنٹی ہوم، میراں پیر میٹرنٹی ہوم، عیدگاہ میٹرنٹی ہوم،غازی عبدالقیوم ڈسپینسری،ایدھی ڈسپینسری صدر اور شیرشاہ روڈ ڈسپینسری میں قائم فرسٹ رسپانس سینٹرز میں بیڈز، میٹرس، اسٹریچر، ڈرپ اسٹینڈ،تولئے، او آر ایس اور پنکھے مہیا کئے گئے ہیں۔

تازہ ترین