• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایما واٹسن نے اپنی منگنی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن جوکہ سوشل میڈیا سے دور ہی رہتی ہیں، اب انہوں نے اسی کا سہارا لیتے ہوئے اپنی منگنی اور کیریئر کے حوالے سے ہونے والی افواہوں پر جواب دے دیا ہے۔

32 سالہ ایما واٹسن نے ٹوئٹر پر واضح انداز میں مداحوں کے لئے پیغام لکھا کہ میری منگنی ہونے یا نہ ہونے اور کیریئر ختم ہونے یا نہ ہونے کی افواہوں سے ہمیشہ خبریں بنتی ہیں، چاہے یہ باتیں سچ ہوں یا جھوٹ ہوں۔

ایما واٹسن نے مزید لکھا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو ضرور بتاؤں گی۔فی الحال مجھ سے کسی خبر کی امید نہ کریں۔میں یہ وبا کا وقت خاموشی سے گزار رہی ہوں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے فکر مند ہوں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ میں وبا سے بچنے کی پوری کوشش کررہی ہوں کیونکہ یہ اب بھی بہت لوگوں کو متاثر کررہا ہے۔

ایما واٹسن نے اپنے مداحوں کے لیے لکھا کہ امید کرتی ہوں آپ لوگ خیریت سے اور خوش ہوں گے۔

اداکارہ نے ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آپ لوگ ہمیں محفوظ رکھنے کے لئے بہت محنت سے کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایما واٹسن نے افواہوں کا جواب دینے کے لئے آج ٹوئٹر کا استعمال کیا۔اس سے قبل انہوں نے 27 اگست2020 کو ٹوئٹر کا سہارا لیا تھا۔

تازہ ترین