• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وائرس پھیلنے کا خدشہ، برطانوی وزرا لوگوں کو ویکسینیشن کے لیے قائل کرنے لگے

بھارتی وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر برطانوی وزراء لوگوں کو ویکسین لگوانے پر قائل کرنے کیلئے میدان میں آگئے۔

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نے کہا ہے کہ جسے ویکسین پر یقین نہیں وہ بولٹن کے حالات دیکھ لے۔

انھوں نے کہا کہ پیشکش کے باوجود ویکسین نہ لگوانے والے کورونا میں مبتلا ہو کر اسپتال پہنچے۔

ادھر بولٹن ساؤتھ ایسٹ کی رکن پارلیمنٹ یاسمین قریشی نے میٹ ہینکاک کا تجزیہ رد کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ لوگوں نے ویکسین سے انکار نہیں کیا۔ ناقص پلاننگ کا الزام لوگوں پر نہ لگایاجائے۔


یاد رہے کہ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکاک نےگزشتہ روز بھارتی وائرس کے 2323 کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین