• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے کیسز میں اضافہ ریکارڈ

برطانیہ میں کورونا کی بھارتی قسم کے کیسز بڑھنے لگے، ماہرین نے بھارتی قسم کے کیسز کے پھیلاؤ کو کینٹ وائرس سے بھی زیادہ ہونے کا خدشہ بیان کر دیا۔

اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں ایک ہفتے میں کورونا وائرس کی بھارتی  قسم کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔


لندن میں رپورٹ ہونے والے ہر دس کورونا کیسز میں سے ایک کیس بھارتی قسم کا رپورٹ ہو رہا ہے جبکہ ملک بھر میں بھارتی قسم کے کیسز میں دو فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔

تازہ ترین