• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نسیم ولی خان نے مشکل حالات میں پشتون قوم کیلئے جدوجہد کی، اے این پی

کوئٹہ ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل صاحب جان کاکڑ نے بیگم نسیم ولی خان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ستر کی دھائی میں جب فاشسٹ رجیم عروج پر تھیں پشتون اور بلوچ دشمن اقدامات عروج پر تھے جب لوگ نیشنل عوامی پارٹی پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کا نام لینے سے کتراتےتھے جب نیشنل عوامی پارٹی کی پوری قیادت زیر عتاب تھی حکومت سے اختلاف رائے رکھنا تک جرم بن چکا تھا ایسے حالات میں بیگم نسیم ولی خان نے آگے بڑھ کر جو مثالی رہنمائی کی قوم کو ایک نیا ولولہ دیا اس کی بدولت ملک میں جمہوریت کا فروغ ممکن ہوا اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قیام سے لے کر اب تک پارٹی نے جس قدر کامیابیاں اور اہداف حاصل کئے ہیں یہ سب بیگم نسیم ولی خان کی دلیرانہ قیادت کا ثمر ہے ۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوںنے کہا کہ بیگم نسیم ولی خان کی موت سے قوم پرست قیادت اور جدوجہد کا ایک باب ہمیشہ ہمیشہ کے لئے بند ہوگیا ہے ان کی خدمات اور مثالی جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بالخصوص جس وقت جمہوری لبادے میں ایک فاشسٹ رجیم کی جانب سے رہبر تحریک خان عبدالولی خان اور نیشنل عوامی پارٹی کی دیگر قیادت کو گرفتار کرکے ان پر سنگین مقدمات قائم کئے گئے اور ملک میں حکومت سے اختلاف رائے رکھنا بھی جرم بن چکا تھا ایسے حالات میں انہوں نے آگے بڑھ کر نہ صرف تحریک کی قیادت سنبھالی بلکہ ملک بھر کے سیاسی کارکنوں کو ایک نیا جوش اور ولولہ بخشا یہی وجہ ہے کہ ان کی تقاریر سے اپنے وقت انتہائی مضبوط حکمران بھی کانپ اٹھتے تھے اور وہ نسیم ولی خان کو آمریت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے رہے ملکی تاریخ کے اس سیاہ دورمیں اگربیگم نسیم ولی خان آگے بڑھ کر قیادت نہ سنبھالتی تو شاید آج ملک میں جو لولی لنگڑی جمہوریت ہے یہ بھی باقی نہ رہتی ان کی خدمات اور جدوجہد نہ صرف پشتون بلکہ تمام سیاسی کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں انہوں نے بیگم نسیم ولی خان کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ہم ایک نڈر اور دلیر قیادت سے محروم ہوئے ہیں مگر ان کی فکر اور جدوجہد ہمارے لئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی ۔
تازہ ترین