• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہاڑی پورہ میں ڈرائیور نے ٹکٹنگ آفیسر کو لہولہان کردیا

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود میں رنگ روڈ پر پک اپ ڈرائیور نے پولیس کے ٹکٹنگ آفیسر کو لہولہان کردیا ۔ٹی او فہیم نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز اس نے تیزرفتاری اور ڈرائیونگ میں غفلت برتنے پر پک اپ نمبر 5226کو روکا وہ اسکو چالان کررہاتھاکہ اس دوران ڈرائیور حیات ولد ارمان سکنہ ناصر پور نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے آمادہ بہ فساد ہوا اور اس پرکسی شے سے وارکرکے زخمی کردیا اس دوران اسکاکنڈیکٹر ان سے چالان کے پندرہ ہزارروپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہو گیا پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تازہ ترین