اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں اس وقت ڈاکو راج ہے، کچے کے ڈاکؤں ٹک ٹاک ویڈیوز جاری کررہے ہیں، ایسی حکومت ہے کہ ڈاکؤں کے بجائے عام آدمی ڈر رہا ہے، سندھ پولیس جرائم کے خلاف ایکشن کے لئے تیار نہیں، فوج یا رینجرز کو کچے میں آپریشن کرنا چاہیئے۔
انسداد ہشتگردی عدالت میں پیشی کے موقع پر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کسی ہم خیال گروپ سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں کبھی کسی اسکینڈل کی تحقیقات نہیں کی گئی، تحریک انصاف کی واحد حکومت ہے جس میں تحقیقات کی جارہی ہیں۔