• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی قیادت فلسطین ایشو پر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دے‘ لیاقت بلوچ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین ایشو پر ملک کی قومی قیادت کو اعتماد میں لیکر مشترکہ حکمت عملی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے اپوزیشن کو بھی مشورہ دیا کہ نان ایشوز پر دست و گریبان ہونے کی بجائے غزہ کی صورتحال کا ادراک کریں اور متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے نائب امراء ڈاکٹر فرید احمد پراچہ‘ میاں محمد اسلم‘ امیر اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا‘ صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری اور شاہد شمسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کیلئے رگ جان کی حیثیت رکھتا ہے۔ جن مسلمان ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے وہ فی الفور دستبرداری کا اعلان کریں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی 21مئی کو پورے ملک میں یکجہتی فلسطین مارچ کریگی۔ اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی قیادت میں القدس ملین مارچ ہو گا۔ 23مئی کو کراچی اور بعد میں پشاور میں القدس ملین مارچ کیا جائیگا۔
تازہ ترین