• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کرنسی مارکیٹ ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں استحکام ، یورو اور پاونڈ کی قیمت بڑھ گئی ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 153.35 روپے اور قیمت فروخت 153.45 روپے برقرار رہی ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 10پیسےکی کمی سے 154.00 روپے سے کم ہو کر 153.90 روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 154.30 روپے پر مستحکم رہی ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 186.50 روپے سے بڑھ کر 187.00 روپے اور قیمت فروخت 188.00 روپے سے بڑھ کر 188.50 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ 1.50 روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 216.00 روپے سے بڑھ کر 217.50 روپے اور قیمت فروخت 217.50 روپے سے بڑھ کر 219.00 روپے ہو گئی ہے

بزنس سے مزید