• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ارطغرل غازی‘ گالفر بن گئے، ویڈیو وائرل


معروف زمانہ ترک ٹیلی ویژن سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ارطغرل کا کردار نبھانے والے آنگین التان گالفر بن گئے۔ 

انگین آلتان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گالف کھیلتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گالف کی گیند کو ماہرانہ انداز میں شاٹ لگا رہے ہیں، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کھیل کو کافی بہتر انداز میں جانتے ہیں۔ 

علاوہ ازیں انھوں نے اپنے گالف کلب کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ 

انگین آلتان کی جانب سے اپنی زندگی کا دوسرا رخ پیش کرنے والی یہ پوسٹ مداحوں کو بھا گئی اور انھوں نے اسے خوب پسند کیا اور سراہا۔ 

تازہ ترین