• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں سے 21 موٹرسائیکل غائب، گھروں، دکانوں میں لاکھوں کی چوریاں

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی، رکشے 17موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی چوری اورنقب کی وارداتوں میں شہری چار موٹر سائیکلوں ، طلائی زیورات ، موبائل فون اورنقدی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تھانہ نیوٹاؤن کو امان اللہ نے بتایا کہ راول پلازہ بیٹھک میں سو رہا تھا کہ 2نامعلوم افراد تالا توڑ کر اندر آئے اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پرمیرا موبائل اور30ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ روات کو شیراز احمد نے بتایا کہ اپنے بھتیجے کے ساتھ پی سی روات کے سامنے سے گزر رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پرسواردوافراد نےمیرے موٹر سائیکل کو درمیان میں کر کے روکا اور پسٹل نکال کر کہا جو کچھ ہے زمین پر رکھ دو نہیں تو فائر مار دیں گے وہ ہم سے 36ہزار روپے اور دو موبائل چھین کر لے گئے۔ تھانہ رتہ امرال کو رفاقت نے بتایاکہ ڈھوک منگٹال میں میرے گھرسے نامعلوم چور 5ہزارروپے اور میرا موبائل چوری کر کے لے گئے۔تھانہ پیرودھائی کو حضرت حسین نے بتایا کہ ہوٹل سے کوئی نامعلوم چور 29ہزارروپے اور میرا موبائل چوری کر کے لے گیا۔تھانہ وارث خان کو عدیل نے بتایا کہ شاہ دی ٹالیاں کے پاس جلوس میں کسی نے میرا موبائل چوری کرلیا۔تھانہ وارث خان کو محمد اسامہ نے بتایاکہ بے نظیربھٹوہسپتال کے قریب 2نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار مجھ سے میرا موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ وارث خان کو آصف نے بتایاکہ نامعلوم چورمیری د کان کے تالے توڑ کر 12ہزارروپےچوری کر کے لے گئے۔تھانہ وارث خان کو جواد نے بتایا کہ لیاقت باغ کے قریب میری فارمیسی کے تالے توڑ کر 3 نامعلوم ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپےچوری کر کے لے گئے۔تھانہ بنی کو اسد نے بتایا کہ ہسپتال کے باہر کھڑا تھا کہ 2نامعلوم موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو رضوان نے بتایاکہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور میرے گھر کے تالے توڑکر 65ہزارروپے،موبائل ،اورطلائی زیورات وزنی 12تولے چوری کرکے لے گئے۔تھانہ صادق آبادکو ارسلان نے بتایاکہ ان کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور گھر کے تالے توڑکر موبائل فون اورلیپ ٹاپ چوری کر کے لے گیا۔تھانہ صدربیرونی کو ندیم نے بتایا کہ سائل کی دکان سے نامعلوم چور 24ہزارروپے، موبائل فون، شناختی کارڈ، اے ٹی ایم کارڈ چوری کرکے لے گئے۔تھانہ روات کو خرم نے بتایا کہ فیز 8 میں میرے جنرل سٹور سے نامعلوم چوردالیں،چاول،گھی،سگریٹ،کارڈموبائل، 50 ہزار روپے اور کاٖغذات،اشٹام پیپروزمین کا فرد چوری کرکے لے گئے۔تھانہ کہوٹہ کو کوثر نے بتایا کہ ان کی ایک بکری اور 3 بکرے چوری ہوگئے۔تھانہ کہوٹہ کو جاوید اقبال نے بتایا کہ سائل کی تین بھینسیں ، دو بچھڑے چوری ہوگئے،تھانہ کہوٹہ کو جاوید نے بتایا کہ سائل کی دو گائیں کسی نے چوری کر لیں۔تھانہ مورگاہ کوشیخ عبدالرحمان نے بتایاکہ2 موٹرسائیکل سوار جن میں سے ایک نے منہ پر ماسک اور دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا،اسلحہ کی نوک پر مجھ سےموبائل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ ائرپورٹ کومہک نے بتایاکہ نامعلوم موٹر سائیکل سوا اس سے بیگ چھین کرلے گیاجس میں نقدی اور کاغذات تھے۔تھانہ رمنا پولیس کو الیاس نےبتایا کہ شاہزیب نے میرے کمرے کے تالے توڑکر روم کولر اور میٹریس مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کر لیا، ضیاء الرحمن نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میری دکان کے تالے توڑکر کارڈز مالیتی ایک لاکھ 80ہزار روپے چوری کر لئے۔ راجہ اعجاز حسین نے تھانہ کھنہ پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے میرے گھر سے تالے توڑکر طلائی زیورات اور گھڑیاں کل مالیتی 11لاکھ 30ہزار روپے چوری کر لیں۔ وقاص انور نے آبپارہ پولیس کو بتایا کہ اسامہ اور عبد الرحمن نے فلیٹ سے لیپ ٹاپ چوری کر لیا، حسنین اسلم نے تھانہ بہارہ کہو پولیس کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے کوائل مالیتی دو لاکھ روپے چوری کر لی۔تھانہ بھارہ کہوکوثاقب بتایاکہ مدعی کابکراچوری ہوگیا،تھانہ سہالہ کوابرارحسین نے بتایاکہ نامعلوم چور مدعی اورساتھ والوں کی دکانوں کے تالے توڑکرکریانہ کاسامان مالیتی چارلاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین