• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، مسافر طیارے کی ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ایئر لائن کے مسافر طیارے نے ہیری ریڈ ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لاس ویگاس سے شارلٹ جانے والے طیارے میں فنی خرابی کے باعث جہاز کو پرواز کے 8 منٹ بعد اتار لیا گیا۔

سامنے آنیوالی ویڈیو میں طیارے کے انجن سے آگ کے گولے نکلتے اور دھماکے ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق پرواز اے اے 1665 میں 165 مسافر سوار تھے، واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید