• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
After Extreme Heat Now Cloudy Weather In Lahore
کئی دنوں کی شدید گرمی کے بعدآج لاہور کی فضاؤں میں بادل چھائےہوئےہیں، ہوائیں چل رہی ہیں، کبھی کبھار بوندا باندی بھی ہونے لگتی ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت میں قدرےکمی آئی ہے۔

لاہور میں کئی روز تک رہاگرمی کا راج ،پیر کی دوپہر درجہ حرارت44ڈگری سنٹی گریڈ کو چھوگیا، شام ڈھلتے ہی تیز ہوائیں چلنے لگیں، آسمان پر بادل چھا گئےاور گرمی کا پارہ قدرے نیچے آگرا۔

آج بھی موسم ابر آلود ہے، ہوائیں چل رہی ہیں، موسمی شدت میں کمی کے خوشگوار اثرات شہریوں کے مزاج پر بھی پڑ رہے ہیں۔

گرمی میں کمی آئی تو طالبات کے چہروں پر بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی، پینٹنگز میں مصروف طالبات نہ صرف کینوس پر موسم کے رنگ بکھیرنے لگیں، بلکہ ابر آلود موسم نے ان کے دلوں کے تار بھی چھیڑ دیئے۔

محکمۂ موسمیات نے جمعرات تک بادلوں کی چھیڑ خانیاں جاری رہنے، تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
تازہ ترین