• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد کے جرمانے


ملتان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 1 لاکھ 90 ہزار 500روپے کے جرمانہ عائد کر دئیے گئے ۔

ملتان میں ماسک نہ پہننے پر 41 شہریوں کو 20 ہزار 500روپے کا جرمانہ عائد اور 1 شہری پر مقدمہ درج کر لیا گیا ، مقررہ وقت کے بعد دکانیں کھلی رکھنے پر 20 کاروباری مراکز سیل کر دئیے گئے جنہیں 1 لاکھ 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔

نجی دفاتر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 ہزار روپے کے جرمانہ عائد کئے گئے، ریسٹورنٹ میں ڈائننگ سروس پر 3 ہوٹل مالکان کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

تازہ ترین