بیجنگ ( اے ایف پی ) چین نے ان اطلاعات کو یکسر رد کر دیا کہ ووہان میں کورونا وائرس پھیلنے سے قبل وہاں تین ریسرچرزبیمار پڑ گئے تھے۔جس کے بعد یہ وبا دنیا میں پھیلتی چلی گئی ۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 34 لاکھ افراد ہلاک ہو ئے اور دنیا بھر میں اقتصادیات بیٹھ گئیں۔چین نے اس تاثر کو بھی رد کردیا تھا کہ یہ وبا اس ایک لیبارٹری سے پھیلی۔تاہم چین نے ووہان میں نمونیا کے کیسز سے عالمی ادارہ صحت کو 31 دسمبر 2019 کو آگاہ کیا تھا ۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ووہان میں کورونا وائرس کا 30 دسمبر 2019 سے قبل کوئی وجود نہ تھا ۔