• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: کورونا وائرس نے مزید 3 مریضوں کی جان لے لی

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس نے 3 مریضوں کی جان لے لی، صوبے میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح کم ہو کر 5.7 فیصد جبکہ کوئٹہ میں 4.9 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 82 نئے مریض سامنے آ گئے، جبکہ 30 مریض صحت یاب ہو گئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ہفتے کو صوبے میں 1 ہزار 420 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں کوئٹہ سے سب سے زیادہ 56 مثبت کیسز سامنے آئے۔

صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 83 ہو گئی، جبکہ ایکٹیو کیسز کی تعداد 1 ہزار 212 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 30 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی کُل تعداد 23 ہزار 595 ہو گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق ہائی فلو آکسیجن میں مبتلا 31 مریض صوبے کے اسپتالوں میں داخل ہیں۔

بلوچستان میں کورونا میں مبتلا 3 اور مریض انتقال کر گئے جس کے بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 276 ہوگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبے کے صرف 13 اضلاع میں کورونا ٹیسٹ ہو سکے، جبکہ 20 اضلاع میں کورونا وائرس کا کوئی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

صوبے کے 4 اضلاع میں کورونا وائرس کے ایک ایک، جبکہ 2 اضلاع میں دو، دو ٹیسٹ کیئے گئے۔

تازہ ترین