• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی آنے لگی ہے، بھارت میں 1 دن میں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 65 ہزار نئے کیسز سامنے آثے ہیں جبکہ اس کے مزید 3 ہزار 460 مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے۔

بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے 3 لاکھ 25 ہزار 998 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 78 لاکھ 94 ہزار 800 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن میں 7 جون تک توسیع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پونے 5 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ساڑھے 10 ہزار سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 کروڑ 6 لاکھ 37 ہزار 911 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 35 لاکھ 48 ہزار 837 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 44 لاکھ 69 ہزار 476 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 92 ہزار 20 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 15 کروڑ 26 لاکھ 19 ہزار 598 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین