• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے : چین

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب فو کانگ —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب فو کانگ —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ ان حملوں کی نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہوگا۔

چینی مستقل مندوب  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کشیدگی میں اضافہ کسی فریق کے حق میں نہیں جاتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں اسرائیل خطرات سے بھرے اس فوجی ایکشن کو فوری بند کرے اور مزید کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کیا جائے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید