• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامو فوبیا اور نسلی تعصب حقیقت ہیں: جسٹن ٹروڈو


کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا ایک حقیقت ہے، نسلی تعصب بھی ایک حقیقت ہے۔

کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے اونٹاریو میں جاں بحق افراد کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی اور وہاں موجود افراد سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تین نسلوں کے قتل کے غم کو کم کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں، ایسے الفاظ نہیں کہ تکلیف اور کمیونٹی کے غم و غصے کو کم کر سکیں۔

کینیڈین وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ خطرات کا شکار کمیونیٹیز کا تحفظ کیا جائے گا، منافرت کا مقابلہ کریں گے، دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مل کر ایکشن لیں گے، اکھٹے آگے بڑھنے کا راستہ نکالیں گے، مسلم کمیونٹی نے اس شہر کو مضبوط کیا، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ آپ اکیلے نہیں، تمام کینيڈینز آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے درمیان یہ معاہدہ تھا کہ بطور کینيڈین ہم سب ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے، مسلم کینیڈینز کے لیے یہ معاہدہ کئی بار توڑا گیا۔

مقتول پاکستانی فیملی کے زندہ بچ جانے والے بچے کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اس معصوم بچے کے مستقبل کے حوالے سے الفاظ نہیں، اس واقعے نے معصوم بچے کے مستقبل کو چھینا۔

وزیرِ اعظم کینیڈا نے کہا کہ جان لیں، آپ تنہا نہیں ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ سوگ منا رہے ہیں، تمام کینیڈین آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

تازہ ترین