آنجہانی لیڈی ڈیانا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب وہ برطانوی شہزادی کے استعمال میں رہنے والی کار کو خرید سکتے ہیں۔
جی ہاں، برطانوی شاہی خاندان کی آنجہانی رکن اور پرنس ہیری اور پرنس ولیم کی والدہ شہزادی ڈیانا کو انکی منگنی کے موقع پر پرنس چارلس کی جانب سے بطور تحفہ دی گئی کار جلد ہی نیلام کردی جائے گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کار کے بارے میں اطلاعات کو 20 برس تک چھپا کر رکھا گیا۔
کار کی مالکہ جنھوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ وہ شہزادی ڈیانا کی بہت بڑی پرستار ہیں، اور انھوں نے 1981 ماڈل کی فورڈ اسکورٹ گھیا سالون کو اپنے مقامی قصبے میں سالوں تک چلایا، اور کبھی بھی یہ نہیں بتایا کہ یہ کار اصل میں کس کی تھی۔
واضح رہے کہ پرنس آف ویلز نے مئی 1981 میں یہ کار اپنے مستقبل کی دلہن شہزادی ڈیانا کو تحفتاً دی تھی۔