• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کا ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

آکسفورڈ یونیورسٹی کے طلبہ نے ادارے سے ملکہ الزبتھ کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ Magdalen کالج کے کامن روم میں نصب پورٹریٹ ہٹانے کی قرارداد امریکی طالب علم میتھیو نے پیش کی تھی۔ ملکہ کو نوآبادیاتی تاریخ کی علامت ٹھہرایا تھا۔

الزبتھ کی تصویر ہٹانے کے لیے ووٹنگ کی گئی جس میں دس طلبہ نے حق میں دو نے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ پانچ غیرحاضر رہے۔

برطانیہ کے وزیر تعلیم نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ نہ صرف ریاست کی سربراہ ہیں بلکہ برطانیہ میں جو سب سے بہترین ہے، اسکی علامت بھی ہیں۔

وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ ملکہ نے برداشت، جامعیت اور احترام سے متعلق برطانوی اقدار دنیا بھر میں عام کی ہیں۔

کالج کی صدر بیرسٹر روز نے طالبعلموں کے حق میں بات کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے سن 2013 میں پورٹریٹ نصب کی تھی، اب طلبہ ہی نے اسے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تازہ ترین