• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کرسکتا ہوں، سنیل گروور

بھارتی اداکار اور کامیڈین سنیل گروور نے کامیڈین اور کپل شرما شو کے ہوسٹ کپل شرما کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے گفتگو کی، اور کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کپل شرما ایک مزاحیہ مزاج کے آدمی ہیں۔

انھوں نے کپل کے ساتھ اپنے دوبارہ کام کرنے پر بھی اظہار خیال کیا۔ یاد رہے کہ دونوں کے درمیان چند سال قبل کھلے عام تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا، جس کے بعد سے دونوں نے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

اس سے قبل ’کامیڈی نائٹس ودتھ کپل‘ نامی پروگرام میں اکٹھے کام کی وجہ سے ان دونوں کا نام ہر گھر میں لیا جاتا تھا۔

ایک انٹرویو میں سنیل نے کہا کہ اس وقت تو ایسا کوئی منصوبہ نہیں کہ ہم اکھٹے کام کریں لیکن اگر کسی دن کوئی چیز سامنے آتی ہے تو پھر یقیناً ہم پھر اکھٹے کام کرینگے۔

دونوں کے درمیان راہے جدا ہونے کے بعد سے سنیل نے زیادہ تر بالی ووڈ فلموں میں کام کیا۔ حال ہی میں سنیل نے کپل کو انکے بیٹے کی پیدائش پر ٹوئٹ میں مبارکباد دی تھی۔

تازہ ترین